اسلام آبادبلدیاتی انتخابات کے التواپر مرکزی مسلم لیگ آئینی احتجاجی تحریک چلائے گی

مرکزی مسلم لیگ نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء کی شدید مخالفت کرتے ہوئے آئینی، قانونی اور پُرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ انعام الرحمن کمبوہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا التواء آئین اور جمہوری عمل پر حملہ ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمن کمبوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات کو مزید ملتوی کیا گیا تو مرکزی مسلم لیگ آئینی، قانونی اور پُرامن احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے انتخابات مؤخر کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک اور غیر جمہوری ہے۔

صدر مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ آئینِ پاکستان مقامی حکومتوں کے بروقت قیام کا واضح تقاضا کرتا ہے، مگر اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کو مسلسل تاخیر کا شکار بنا کر جمہوری عمل کو کمزور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی پولنگ کی تاریخ مقرر کر چکا ہے، ہزاروں امیدوار انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں اور امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، اس کے باوجود انتخابات ملتوی کرنا عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

انعام الرحمن کمبوہ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو قبول کیے بغیر اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے مرکزی مسلم لیگ نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو مشاورت کے بعد جلد آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کرے گی، قانونی ٹیم مرکزی مسلم لیگ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ التواء کی شدید مخالفت کرتے ہوئے آئینی، قانونی اور پُرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔