3 دن پہلے قطر پلٹ شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتارکرلیاگیاہے،زیر حراست شخص نے واہ کینٹ نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا تھا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: واہ کینٹ میں قطرپلٹ شادی شدہ خاتون گھروالوں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل
راولپنڈی پولیس کے مطابق سینئر افسران کے زیر نگرانی مقدمہ کی تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہےکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos