تصویرسوشل میڈیا

’’تیمور‘‘میزائل نے کس بھارتی منصوبے پر پانی پھیردیا؟گوروآریہ کا تہلکہ خیزانکشاف

پاک فضائیہ کی طرف سے ایک نئے میزائل کے تجربے پر بھارتی فوج سرپکڑکربیٹھ گئی ۔معروف بھارتی دفاعی تجزیہ نگار ،ریٹائرڈ میجر گوروآریہ نے بھانڈاپھوڑدیا ۔ ایک تجزئیے میں ان کا کہناہے کہ بھارت میں فکر کا ماحول ہے، پاکستان جس رفتارسے میزائلوں پر کام کررہاہے وہ کوئی معمولی بات نہیں۔ بہت سے لوگوں کو پتاہی نہیں کہ پاکستان میں جس ’’ تیمور‘‘ میزائل کا تجربہ کیا گیاہے اس نے بھارت اور اسرائیل کی ایک بڑی ڈیفینس ڈیل پر پانی پھیردیاہے۔ ’’ تیمور ‘‘ میزائل کا اس ڈیل سے بڑا گہراتعلق ہے۔

گوروآریہ کے مطابق پاکستان کے پاس کتنے ہی ایسے میزائل پہلے ہی موجو دہیں جو آسانی سے لانچ کیے جاسکتے ہیں۔پھراس تیمور میزائل کی ضرورت کیوں پڑی۔

سابق بھارتی میجر کا مزید کہناہے کہ 2024 میں ایک ڈیل ہوئی تھی جس کے تحت اسرائیل نے 2027 تک بھارت کو ایک ایسا سسٹم دیناہے جو دشمن کے کروزمیزائل یاکسی بھی ہتھیار کو ناکارہ بنا سکتاہے۔تب سے پاکستان میں ایک میزائل پر کام شروع کردیاگیاتھاجسے جام کرنا تقریباً ناممکن ہے، اور’’ تیمور‘‘ ایسا ہی میزائل ہے۔اس میں ایسا سسٹم ہے جواسے جام ہونے سے بچاتاہے۔اس لیے میں کہتاہوں کہ جب دشمن آپ سے ایک قدم آگے سوچناشروع کردے تو فکرمندہونابنتاہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پاک فضائیہ نے ہفتے کو مقامی طورپرتیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا،تیمور ایئر لانچڈکروزمیزائل 600 کلومیٹرتک زمینی و بحری اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق جدیدنیویگیشن اورگائیڈنس سسٹم سےلیس میزائل کم بلندی پرپروازکی صلاحیت رکھتا ہے،دشمن کےفضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔