تصویر چینی میڈیا

2026 کے پہلے سپرمون کا پاکستان سمیت دنیابھرمیں دلکش نظارہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سُپر مون کا دلکش نظارہ کیا گیا، غیر معمولی مناظر کیمروں میں محفوظ کیے گئے۔

نئے سال کے پہلے سپر مون میں چاند آسمان پر معمول سے بڑا دکھائی دیاکیونکہ یہ زمین سے اپنے قریب ترین مقام پر تھا۔ اگرچہ یہ 2026 کے تین سپر مونز میں سے پہلا لیکن یہ چار چاندوں کے اس سلسلے کا آخری ہے جو 2025 کے اواخر میں شروع ہوا تھا۔
سال کے پہلے سپر مون کو وولف مون بھی کہا جاتا ہے، یہ عام چاند کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: 2026 نظام شمسی میں گہماگہمی اورمصروفیت بھراسال ہوگا۔حیران کن تفصیلات
ویب سائٹ ’’ سپیس ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں’’سپر مونز‘‘کا ظہور اور مکمل چاند گرہن جسے’’بلڈ مون‘‘کہا جاتا ہے، قمری سال کے نمایاں ترین واقعات ہیں۔اس کے دوران ہلال اور سیاروں کے درمیان کئی خوبصورت ملاپ بھی دیکھے جا سکیں گے۔ ان میں سے زیادہ تر واقعات کو عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا تاہم دوربین کے ذریعے ان کا زیادہ درست مشاہدہ ممکن ہے۔

مکمل چاند گرہن یا بلڈ مون عام طور پر تین کے گروہوں میں ہوتے ہیں، 2025 میں دو فلکیاتی واقعات ہوئے تھے اور آخری واقعہ دو اور تین مارچ 2026 کی رات سے صبح سویرے تک ہوگا۔ یہ 2029 تک ہونے والا آخری مکمل گرہن ہوگا۔ اس دوران مکمل چاند زمین کے سائے سے گزرے گا اور 58 منٹ تک سرخی مائل نارنجی’’بلڈ مون‘‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ اسے مغربی شمالی امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔