چارسدہ: تحصیل شبقدر میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب ایک مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور مہمان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اچانک کمرے کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال شبقدر منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر افراد مہمان تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos