اسلام آباد: قومی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور انہیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار اپنے پلیٹ فارم کو دیا ہے، اور آئندہ مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے کیے جائیں گے۔ قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد ملک کے سیاسی اور آئینی امور پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos