شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
علاقائی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ سیکیورٹی کے عمل میں خلل نہ آئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos