22 ویلر ٹرک الٹنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق

لاہور: شہر کے علاقے بابوصابو میں 22 ویلر ٹرک الٹنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق گزشتہ شب کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو اطلاع موصول ہوئی کہ ٹرک الٹ گیا ہے۔ موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ 32 سالہ اشفاق ولد سجاد جاں بحق ہو چکا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ٹرک کا کنڈیکٹر تھا اور اس کی لاش مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔