فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: 5 افراد کھلے نالے میں گر گئے، بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل

کراچی کے علاقے کورنگی  مہران ٹاؤن  میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گرگئے۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک تقریب سے واپس آتے ہوئے کھلے گٹر میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد گرگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پانچوں افراد کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کی گئی اور سب کو نالے سے باہر نکالا گیا، تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال روانہ کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے کی چھت ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، چھت کے ٹوٹے ہوئے حصے سے تمام افراد نالے میں گرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔