فائل فوٹو
فائل فوٹو

موسیٰ خیل سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے دب میں ویرانے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی اطلاع ملنے پر مقامی انتطامیہ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو شناخت کےلیے مقامی اسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں تشدد زدہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ موسی خیل اور ژوب کا سر حدی علاقہ بتایا جاتا ہے، مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر موسٰی خیل نجیب اللہ کاکڑ نے ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد چاروں افراد کی لاشوں کو بیسک ہیلتھ یونٹ کنگری منتقل کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ ان میں سے تین افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع دُکی سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ان افراد کی لاشوں کی ایک ویران علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاحال ان افراد کی ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

رواں سال کے پہلے تین روز کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔