کراچی: شہر قائد میں 2سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تو مالک کو نہ ملی لیکن ای چالان مل گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہری کی موٹرسائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد سے چوری ہوئی۔ واقعےکی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن موٹرسائیکل نہیں مل سکی۔ 2 سال تک اس کی موٹر سائیکل تو نہ ملی البتہ 28 دسمبر 2025 کو اسے ای چالان مل گیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہےکہ چالان نیشنل سٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پرکیا گیا۔شہری نے پولیس حکام سے اپیل کی ہےکہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos