لکی مروت میں فیکٹری بس پر دہشت گرد حملہ،ایک شخص جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کیا۔ واقعے میں دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔