مٹیاری:ہالہ قومی شاہراہ پر ٹریلر حادثہ،3 افراد جاں بحق،5 زخمی

 مٹیاری کے قریب ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر پھٹنے کے باعث وہ مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں وین میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے باعث قومی شاہراہ دونوں اطراف سے بند رہی۔ کراچی سے پنجاب جانے والی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد رات گئے متاثرہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔