اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل نمبر 5 میں گزشتہ رات ایک نوجوان کی غیر قانونی داخلے کی کوشش منظرِ عام پر آئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں نوجوان خود کو راول ڈیم کا رہائشی قرار دیتا دکھائی دے رہا ہے اور کہتا ہے کہ یہ اس کا ہاسٹل میں پہلی مرتبہ داخلہ ہے۔
ہاسٹل میں نوجوان کے داخل ہونے کے بعد طالبات میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوا۔ طالبات نے انتظامیہ کی بروقت کارروائی نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک گھنٹے کے دوران نوجوان ہاسٹل میں کون سی سرگرمیاں انجام دیتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ نوجوان واش روم میں گانے بھی گاتا رہا۔
وینزویلا کے صدر کو اٹھائے جانے کیبعد قائد اعظم یونیورسٹی کا واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کہیں بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے
وڈیو میں گزشتہ رات تقریباً 2 بجے ایک نامعلوم شخص قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہو کر گرلز ہاسٹل کے واش روم میں گھس گیا، طالبات انتظامیہ سے اس واقعے کے خلاف… pic.twitter.com/JzJXoqJngG— Haroon Anjum (@_Haroon79) January 4, 2026
پولیس اور یونیورسٹی سکیورٹی حکام کے مطابق نوجوان دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوا۔ طالبات کی جانب سے شور مچانے پر لیڈی وارڈن اور ہاسٹل سکیورٹی اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos