پشاور اور خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور خشک، دھند کی شدت میں اضافہ

پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان اور ڈیرہ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دیر میں درجہ حرارت منفی 1، چترال میں 1 ڈگری، مالم جبہ میں منفی 3 اور سیدو شریف میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 3 ڈگری، جبکہ ڈیرہ اور بنوں میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے خبردار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔