فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 964 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3373 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری رہی، حبکو، ماری، او جی ڈی سی ایل، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔