پنجگور میں دھماکا ، ایک شخص جاں بحق،9زخمی
January 5, 2026 · قومی
پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکا خیز مواد کو موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔