فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی،شیڈول جاری کر دیاگیا

کراچی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 سے 12 جنوری تک کراچی و سندھ کا دورہ کریں گے، جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزیر شفیع جان کے علاوہ دیگر پارلیمنٹیرینز، مرکزی اور صوبائی قائدین بھی دورے میں وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کے ہمراہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے جمعہ کو صبح 11 بجے کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ سب سے پہلے  انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد   ایف پی سی سی آئی  میں ملاقات ہو گی اور پھر    کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس  سے خطاب کریں گے۔

ہفتہ 10 جنوری کو  کراچی سے حیدرآباد ریلی نکالی جائے گی، دورانِ سفر  حیدرآباد ہائی کورٹ بار  اور حیدرآباد پریس کلب میں الگ الگ خطاب ہو گا۔  اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہو گی۔ انصاف ہاؤس حیدرآباد میں پارٹی اجلاس  منعقد ہو گا اور رات کو واپس کراچی پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اتوار  11 جنوری کو  ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ضلع کیماڑی اور ضلع ویسٹ  میں اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے نشست کریں گے۔ سہ پہر ساڑھے 4 بجے مزارِ قائد پر حاضری اور عوامی خطاب ہو گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بروز پیر  12جنوری کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔