اسلام آباد کے علاوقے بری امام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، اہل علاقہ اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، پتھراؤ اور شیلنگ سے کئی افراد ازخمی ہو گئے، بری امام اور مل پور کے رہائشیوں نے احتجاجاً مری روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران راولپنڈی مری ،کشمیر روڈ مل پور اسٹاپ کے مقام پر مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث مری سے راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک شدید متاثر ہے۔
ٹرفیک پولیس نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستے ساملی ڈیم روڈاور بنی گالا روڈ استعمال کریں ،تمام ڈرائیورز حضرات ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos