فائل فوٹو
فائل فوٹو

مری میں ہلکی برفباری اور بارش سے سڑکوں پر پھسلن

مری: مری میں ہلکی برفباری اور بارش سے موسم سرد  اور سڑکوں پر پھسلن ہو گئی ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کی غیر معمولی آمد کے باعث انتظامیہ نے ٹریفک کنٹرول کے لیے فول پروف اقدامات کیے جس کے باعث  ٹریفک کںنٹرول میں اور رواں دواں ہے۔

چیف ٹریفک افسر مری عمران رزاق خود فیلڈ میں موجود ہیں اور ٹریفک نظام کی براہ راست خود نگرانی کر رہے ہیں۔

برفباری شروع ہوتے ہی سیاح خوشی سے جھوم اٹھے اور حسین مناظر کی تصاویر و ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیے۔سیاحوں کی غیر معمولی آمد کے باعث انتظامیہ نے ٹریفک کنٹرول کے لیے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔