سرگودھا: قصبہ مٹھہ لک میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب نکاح کی مٹھائی کھاتے ہی دلہا اور باراتی بے ہوش ہو گئے جبکہ دلہن والے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مٹھائی میں نشہ آور مواد ملا کر دلہا غلام جیلانی اور باراتیوں کو بے ہوش کیا گیا۔ متاثرہ دولہا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی نے شادی کے عوض ایک لاکھ 70 ہزار روپے وصول کیے تھے۔
دولہا کے مطابق جب وہ ہوش میں آیا تو دولہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانے والی خاتون موقع سے غائب تھیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے جعلی دولہن زبیدہ، اس کے بھائی عمر حیات اور شاہدہ پروین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos