راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر دو بجے ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی سے متعلق حالیہ پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی آگاہ کریں گے۔
گذشتہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جیل میں بیٹھا ذہنی مریض اور اس کے حواری صبح ہوتے ہی فوج کے خلاف سرگرم ہو جاتے ہیں، یہ سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اور ایسے بیانیے قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی آرمی کسی علاقے، لسانیت، مذہبی یا سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی، بلکہ اس میں پاکستان کے ہر علاقے، مسلک، زبان اور سوچ کے لوگ شامل ہیں، اور یہ کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا لے کر نہیں چلتی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos