مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,200 روپے کے اضافے کے بعد 467,962 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2,743 روپے بڑھ کر 401,201 روپے ہو گئی۔
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 338 روپے بڑھ کر 8,361 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی اونس سونا 32 ڈالر مہنگا ہو کر 4,456 ڈالر پر پہنچ گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos