سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کے ذریعے تقریباً 7.2 ملین افراد مستفید ہوئے، جن میں 3.4 ملین خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی اور محدود وسائل کے باوجود شفافیت، رفتار اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔
عالمی بینک کی جانب سے پیش رفت کو تسلی بخش قرار دینا اس بات کی تصدیق ہے کہ حکومت سندھ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بحالی کے ساتھ معاشی اور سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos