اسلام آباد: گیس صارفین کے لیے خوش خبری آ گئی، حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، گیس کی قیمتوں میں آئندہ چھ ماہ کے لیے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ یکم جنوری 2026 سے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ وزارت کی جانب سے جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ ہر چھ ماہ بعد گیس کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos