سی پیک منصوبے کوبدنام کرنے والے ہسٹری شیٹر2رکنی گینگ کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لیں، 10کروڑ روپے سے زائد کے مالی نقصان کا معاملہ سامنے آنے پر کارروائی شروع کی گئی تھی۔
ایف آئی اے نے سی پیک منصوبے کے نام پر اراضی اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے گینگ کے2 کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے خود کو کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا اور شکایت کنندہ سے پچاس لاکھ روپے نقد کے علاوہ دو کروڑ روپے مالیت کا کمرشل پلازہ ہتھیا لیا۔اسی طرح ملزمان نے ساڑھے چار کروڑ کا مکان اور سیکٹر جی15 میں پانچ کنال اراضی بھی ہتھیا لی، جس سے شکایت کنندہ کو مجموعی طور پر دس کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان ہوا۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان کا کسی غیر ملکی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں اور ان کا پورا منصوبہ جعلی، فرضی اور فراڈ پر مبنی تھا۔ ملزمان کے خلاف پہلے بھی مالی فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں، جن کی بنیاد پر ایف آئی اے نے کارروائی کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos