برطانوی اخبارٹیلی گراف نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر کواغواکرنے میں صدرٹرمپ کی ذاتی رنجش بھی شامل تھی۔اخبارکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شکایت کی ہے کہ نکولس مادورو نے امریکی فوجی آپریشن میں پکڑے جانے سے پہلے ان کے رقص کی نقل اتاری تھی۔ٹیلی گراف کے مطابق ٹرمپ نے یہ ریمارکس واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں خطاب کے دوران دیئے۔
مزیدپڑھیں:https://www.telegraph.co.uk/us/news/2026/01/06/donald-trump-address-latest-venezuela/
صدر نے کہا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کومیرے ڈانس کرنے سے نفرت ہے اوروہ کہتی ہیں کہ یہ صدارتی شان کے شایان نہیں۔
نکولس مادورو کے بارے میں ٹرمپ کا کہناتھاکہ وہ وہاں سے اٹھتا ہے اور وہ میرے رقص کی تھوڑی سی نقل کرتا ہے۔اس خطاب کے حوالے سے ٹیلی گراف نے ایک وڈیو بھی دی ہے جس میں ٹرمپ ایک عوامی تقریب میں رقص کرتے نظرآتے ہیں جو نومبر 2024 کی ہے ۔ ساتھ ہی مادوروکی وڈیوبھی ہے جس میں وہ ٹرمپ کے اندازمیں ہی ڈانس کرتے ہیں، اس پر نومبر 2025 کی تاریخ درج ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق مادورونے مذکورہ عمل کسی سکول کی تقریب میں تقریرکے دوران کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos