2026ء پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنے کا سال ہوگا،خرم دستگیر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سنجیدہ اقدامات کے ذریعے 2026ء کو پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنے کا سال بنائے گی۔

خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خوشحالی کی سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے، اور دہشتگردی کے 80 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی دہشتگردی کے حوالے سے بات کرنا چاہتی ہے تو حکومت تیار ہے اور کل ہی اس پر بات چیت شروع کی جا سکتی ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔