کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے بحال ہونے کے بعد زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 186,768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2,653 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 185,062 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos