فائل فوٹو
فائل فوٹو

شراب واسلحہ برآمد گی کیس:علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

اسلام ٓآباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پرعلی امین کو اشتہاری قرار دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔

واضح رہے علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔