اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے سیاسی حل موجود ہےلیکن صوبائی حکومت میں بیٹھے لوگ 9 مئی کی پیداوار ہیں وہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔
ڈاکٹر شائستہ جدون نے امت ڈییجٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سہیل آفریدی عمران کو ا تنا ہی خوبصورت لگتے ہیں تو بھی انہیں بھی اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے،وہ عشق عمران میں مبتلا ہیں، کبھی اسلام آباد تو کبھی لاہورپہنچ جاتے ہیں، کبھی گالم گلوچ والی سیاست کرتے ہیں اورکبھی کراچی کی گلیوں چھپ رہےہوتے ہیں۔۔
انھوں نےکہا کہ اگر آپ کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے تو آپ خیبر پختونوا میں جائیں وہاں کے مسائل حل کریں، وہاں کے مظالم ختم کریں جیسا کہ اقرا قتل کیس، ڈاکٹر وردا قتل کیس ہے نوجوان نسل بے راہروی کی طرف جا رہی ہے اس کو دیکھیں۔
انھوں نے کہاکہ وہ لاہورجا کر کہتے ہیں کہ پنجاب بڑی ترقی کر رہا ہے، پنجاب ترقی کیوں نہ کرے واہں کی چی ایم صبح 8بجے اپنے دفتر پہنچ جاتی ہیں وہ کام کرتی ہیں، آپ کی طرح ادھر ادھر جا کرہوٹلوں میں دعوتیں نہیں اڑتاتیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos