فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کیسزکی سماعت کرنیوالے 2 ججز کے تبادلےکا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

لاہور: چیف  جسٹس لاہور ہائی کورٹ  عالیہ  نیلم  نے 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے  والے 2  ججز کے تبادلےکا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدگزشتہ  روز  رات گئے دونوں ججز کے تبادلےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے  والے  انسداد دہشت گردی عدالت  لاہورکے جج ارشد جاوید کا تبادلہ  بہاولنگر جب کہ بہاولنگر سے جج آصف بشیر کا تبادلہ لاہور کیا گیا تھا۔اب دونوں ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا  ہے جس کے مطابق دونوں ججز کے تبادلےکے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید اب تک 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنا چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔