نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسےسستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ادھرچیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جو معیشت کے لیے نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔
چیئرمین ایپٹما کے مطابق کاروباری لاگت، بالخصوص بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کی فوری ضرورت ہے۔صنعت حکومت سے سبسڈی نہیں مانگتی بلکہ بجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ تک لانے کا مطالبہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos