اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جبکہ صوبے میں قائم کیے گئے پانچ دانش اسکولوں کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔