اسلام آباد کے علاقے سنبل میں ایک افسوسناک واقعے میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت نعمان ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔
آئی سی ٹی کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ ایک قبضہ شدہ زمین پر قائم غیر رسمی آبادی میں پیش آیا، جہاں سیوریج کے لیے کھدائی کرکے گڑھا بنایا گیا تھا۔ کھیلتے ہوئے کمسن بچہ اس گڑھے میں گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پلاٹ میں غیر قانونی کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos