وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے جدید ہائی ٹیک تربیتی سیکشنز کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیرداخلہ نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا مظاہرہ دیکھا اور پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کی کارکردگی اور تربیت پر خصوصی طور پر داد دی اور کہا کہ وہ اس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام افسران ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے، اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پاکستانی پولیس افسران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیرداخلہ کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی اور عملی تربیت کے بارے میں آگاہ کیا، اور بتایا کہ کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اے آئی کی بنیاد پر تربیت بھی دی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔