سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے ذریعے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم روپوش ہے اور اس کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق علی امین گنڈا پور کو اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ قانون کے مطابق گرفتار کیا جا سکے اور اس کے ضمانتی کے خلاف کارروائی بھی شروع کی جائے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب برآمدگی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں، جو اکتوبر 2016 سے زیر سماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔