اسلام آباد: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد عالمی قیمت 4,438 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 466,162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 399,658 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے کم ہو کر 8,125 روپے، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203 روپے گھٹ کر 6,915 روپے پر آگئی۔
پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، مگر اس میں سے زیادہ تر کاروبار غیر دستاویزی ہے۔ ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوئی ہے۔
مالی سال 2024 میں پاکستان نے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا، جبکہ 2025 کے آخر تک ملک کے سرکاری ذخائر 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos