فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی،پسندکی شادی کا شاخسانہ ، نوبیاہتا جواڑا قتل

کراچی:  لاسی گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پرنامعلوم مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے قتل کردیا، نوبیاہتا جوڑے کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اورپانچ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے لاسی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس پرفائرنگ کرکے خاتون کوقتل اور نوجوان کوشدید زخمی کردیا اورموقع پرسے فرارہوگئے۔

فائرنگ سے جاں بحق خاتون اورشدید زخمی نوجوان کو فوری طورپر عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان بھی دوران علاج دم توڑگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے فوری طورپرجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا، جاں بحق خاتون کی شناخت 28 سالہ لطیفہ خاتون اورنوجوان کی شناخت 30 سالہ نصراللہ ولد محمد بچل کے نام سے کی گئی۔مقتولہ خاتون کا تعلق مگسی اورمرد کا تعلق لنگاہ قوم سےتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔