راولپنڈی میں ٹینچ بھاٹہ کے علاقے میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی گھر میں اہلخانہ پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ملزم پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار کی اہلیہ، ساس اور بھتیجی بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار تھانہ گوالمنڈی میں تعینات ہے، جبکہ فائرنگ کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos