تاجکستان، سنکیانگ 6اعشاریہ 1اور پاکستان میں 5اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ

وسط ایشیائی ریاست جمہوریہ تاجکستان، چینی علاقے سنکیانگ اور پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیاہے۔

تاجکستان اور سنکیانگ میں شدت 6 اعشاریہ 1ریکارڈکی گئی۔

پاکستان میں خیبرپختونخوا سمیت راولپنڈی اور اسلام آبادمیں بھی مختصر لیکن واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔پاکستان میں شدت 5 اعشاریہ 8 تھی۔گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

مظفرآباد، وادی نیلم،سوات ، شانگلہ،بونیر، مالاکنڈاورایبٹ آبادمیں بھی زلزلہ محسوس ہوا۔شہری خوف زدہ ہوکرگھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔