اسلام آباد،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی صورتحال متاثر ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر متعدد موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم ون صوابی سے برہان تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے سکھر اور ایم فورٹین فتح جنگ سے کوٹ بیلیاں تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
بلوچستان میں بھی دھند نے معمولات زندگی متاثر کیے ہیں۔ جعفرآباد، صحبت پور اور بولان کے علاقوں میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ایک ٹرک الٹنے کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ ٹریفک اور موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حدِ رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos