وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بڑا قافلہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جہاں سے وہ سندھ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر سندھ آ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ تین روزہ دورے کے دوران مختلف سیاسی اور عوامی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جس کا مقصد آئندہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے سندھ کے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک میں بھرپور ساتھ دیں۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سندھ روانہ،مزار قائد پر بڑے جلسے کا اعلان pic.twitter.com/JyOQPRFU3p
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) January 9, 2026
انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار کے روز شام ساڑھے چار بجے کراچی میں مزار قائد پر ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ کراچی کی تاریخ کا یادگار اور فیصلہ کن اجتماع ہوگا، جس کے لیے تمام کارکنان کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ سندھ کے مختلف شہروں میں عوام سے ملاقاتیں کریں گے اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos