کراچی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا مختلف سیاسی اور عوامی سرگرمیوں میں شرکت کا شیڈول طے ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ریلی کی صورت میں انصاف ہاؤس لایا جائے گا، جبکہ وہ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے بھی خطاب کریں گے۔
سہیل آفریدی اپنے دورہ کراچی کے دوران باغ جناح کا بھی دورہ کریں گے اور 11 جنوری بروز اتوار باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایئرپورٹ آمد پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos