عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، حالت سے لاعلم ہیں:علیمہ خان
عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، حالت سے لاعلم ہیں:علیمہ خان

عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، حالت سے لاعلم ہیں:علیمہ خان

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت قیدِ تنہائی میں ہیں اور ان کی حالت سے متعلق کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ پرسوں ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ آج سماعت مقرر ہونے کے باوجود جج صاحب رخصت پر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے پیر تک مہلت مانگی گئی تھی، تاہم درخواست پر غور نہیں کیا گیا۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار نہیں اور ان کے پاس ایسا کوئی مؤثر فورم موجود نہیں جہاں وہ اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات جان بوجھ کر مقرر نہیں کیے جا رہے تاکہ ضمانت کا موقع نہ مل سکے۔

علیمہ خان نے سندھ حکومت کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہاں راستے بند نہیں کیے جا رہے، جبکہ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق سندھ حکومت نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔