پنجاب بھر میں اسکول 12 جنوری سے کھلیں گے
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
January 9, 2026 · قومی
لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔