شمالی وزیرستان میں 10 اور 11 جنوری 2026 کو کرفیو نافذ ہو گا

بنوں سے میرانشاہ تک تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلیے بند رہیں گی،ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان

               
January 9, 2026 · قومی

میرانشاہ: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری 2026 کو کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا کہنا ہے کہ بنوں سے میرانشاہ تک تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلیے بند رہیں گی۔

کل سے شروع ہونے والے انڈکشن پرچے ملتوی کر دیے گئے، نئی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔