فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کیلیے 25 لاکھ کا ڈیپازٹ جمع کرادیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے مزارِقائدمینجمنٹ بورڈ کو جلسے کیلیے 25 لاکھ روپےسیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کرادیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے سیکیورٹی ڈیپازٹ کی رقم پےآرڈرکی صورت میں جمع کرائی گئی ہے۔اتوار کو مزارِ قائد پر پی ٹی آئی جلسہ کرےگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کوجناح گراؤنڈمیں جلسہ کرنےکی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جلسے پرکوئی پابندی نہیں ہے،کراچی میں جلسہ کیلیےپی ٹی آئی کو قانون کے مطابق اجازت دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔