فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہوگی ،سہیل آفریدی

کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہوگی۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  محمدسہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوبھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو لندن پلان کےتحت غیرقانونی طریقے سے ختم کیا گیا،یہ جنگ تحریک انصاف نہیں سب کی ہے،حق اورسچ کا ساتھ دینے والے صحافیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا، اس تحریک میں سب نے ہمارا ساتھ دینا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کےعوام تحریک انصاف سےمطمئن ہیں تو تیسری بارمینڈیٹ دیا، یہ کہاں لکھا ہے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کر سکتا، ہم نےصوبائی اسمبلی میں امن جرگہ کیا تھا جس میں تمام جماعتوں کو مدعوکیا تھا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ امن جرگےکے15نکاتی ایجنڈے پرسب نےاتفاق کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کا پہلےدن سےموقف ہےآپریشن کسی مسئلےکا حل نہیں، اگر خیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ ہونےچاہئیں لیکن دیکھنا ہوگا سامنےوالا کتنا بااختیارہے، کل تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، موجودہ صورتحال میں ڈائیلاگ کی دعوت دینے سے اِن کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔

اُنہوں نے آپریشن کی اجازت مانگنے  کے سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نےاسٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کی ہے، مذاکرات اور مزاحمت کا مینڈیٹ محمود اچکزئی، راجہ ناصرعباس کے پاس ہے، ہمارا جھگڑا یہی ہے کہ کوئی اجازت نہیں مانگتا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق این ایف سی میں ہمارا شیئرنہیں دے رہا، وفاق نےخیبرپختونخوا کےچارہزار758ارب بقایا جات دینےہیں۔

،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارا واحد صوبہ ہے جس میں ہرشہری کو20لاکھ مفت علاج کی سہولت ہے اور سستی بجلی سے پورے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔