پاکستان اور امریکہ کی 13ویں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کا آغاز

راولپنڈی: پاکستان اور امریکہ کی افواج نے 09 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC)، پبی میں 13ویں دوطرفہ مشترکہ تربیتی مشقInspired Gambit-2026 کا آغاز کیا۔ یہ مشق دو ہفتے تک جاری رہے گی اور کاؤنٹر ٹیررازم (CT) کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت پر مرکوز ہے۔

افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مشق کے اہداف پر روشنی ڈالی۔ تربیتی مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تکنیکوں و حکمت عملیوں کو بہتر بنانا ہے۔

مشق میں شہری جنگ کے دوران نشانہ بازی کی مہارتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے آپریشنل نظریات اور بہترین طریقہ کار پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، پیشہ ورانہ فوجی معیار کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے پیچیدہ ماحول میں موثر کارکردگی دکھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق Inspired Gambit-2026دونوں ممالک کی جانب سے امن اور استحکام کے لیے جاری مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔